دفتر خارجہ نے افغان عبوری حکومت کے ترجمان پرزور دیا ہے کہ وہ پاکستان کے اندرونی معاملات کے بارے میں بیان دینے سے گریز کریں جو ان کے دائرہ اختیار سے باہر ہیں۔ اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں، دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ انہیں بین الاقوامی سفارتی اصولوں
دفتر خارجہ نے افغان عبوری حکومت کے ترجمان پرزور دیا ہے کہ وہ پاکستان کے اندرونی معاملات کے بارے میں بیان دینے سے گریز کریں جو ان کے دائرہ اختیار سے باہر ہیں۔
اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں، دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ انہیں بین الاقوامی سفارتی اصولوں کے مطابق دوسرے ممالک کے معاملات میں عدم مداخلت کے اصول پر عمل کرنا چاہیے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم افغان عبوری حکومت سے یہ بھی توقع کرتے ہیں کہ وہ دوحہ امن عمل کے دوران عالمی برادری سے کیے گئے اپنے وعدوں اور ذمہ داریوں کی پاسداری کرے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کو اپنی سرزمین دوسرے ممالک کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دی جانی چاہئے اور افغان عبوری حکومت کو بے بنیاد پروپیگنڈے میں الجھنے کے بجائے ایک جامع اور حقیقی نمائندہ حکومت کی تشکیل پر توجہ دینی چاہیے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *