728 x 90

پاکستان کا جموں و کشمیر کے تنازع کے فوری حل کی ضرورت پر زور

پاکستان کا جموں و کشمیر کے تنازع کے فوری حل کی ضرورت پر زور

سلامتی کونسل کے صدر اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے عاصم افتخار احمد نے جموں و کشمیر کے تنازع کے فوری حل کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ رواں ماہ کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے کے بعد نیویارک میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں

سلامتی کونسل کے صدر اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے عاصم افتخار احمد نے جموں و کشمیر کے تنازع کے فوری حل کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔

رواں ماہ کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے کے بعد نیویارک میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ سلامتی کونسل بالخصوص اس کے مستقل ارکان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی ہی منظور کردہ قراردادوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کریں۔عاصم افتخار احمد نے کہا کہ پاکستان صدارت گہرے احساسِ ذمہ داری اور پختہ عزم کیساتھ سنبھال رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکمتِ عملی اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد و اصولوں، تنازعات کے پرامن حل، ریاستی خودمختاری، بین الاقوامی قانون کی پاسداری اور کثیرالجہتی تعاون پر مبنی ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos