728 x 90

پاکستان کا سلامتی کونسل کے ارکان کیساتھ مل کر کام کرنے کا عزم

پاکستان کا سلامتی کونسل کے ارکان کیساتھ مل کر کام کرنے کا عزم

پاکستان نے سلامتی کونسل کے منشور کے مطابق مشترکہ لائحہ عمل کو فروغ دینے کے لیے      اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے تمام اراکین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ یہ بات وزارت خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے آج اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار میڈیا بریفنگ

پاکستان نے سلامتی کونسل کے منشور کے مطابق مشترکہ لائحہ عمل کو فروغ دینے کے لیے      اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے تمام اراکین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

یہ بات وزارت خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے آج اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہی۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے رواں سال جولائی کے مہینے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالی ہے اور وہ اس ذمہ داری کوانتہائی ذمہ داری اور پختہ عزم کے ساتھ نبھا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مشرق وسطی، جنوبی ایشیا، افریقہ، یورپ، لاطینی امریکہ اور دیگر خطوں میں بین الاقوامی امن و سلامتی کو درپیش متعدد مسائل سے آگاہ ہے۔

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال کا رخ کرتے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان وقتاً فوقتاً عالمی برادری کی توجہ بھارت کی مختلف جیلوں میں بند کشمیری سیاسی قیدیوں اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی حالت زار کی طرف مبذول کرواتا رہا ہے۔

ترجمان نے بھارتی حکام پر زور دیا کہ شبیر احمد شاہ کی طبی حالت کے پیش نظر انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos