پاکستان نے اپنے اس مطالبے کا اعادہ کیا ہے کہ فلسطینی عوام کو اپنے ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت کے استعمال اور اپنی آزاد اور خودمختار ریاست کے قیام کا پورا حق دیا جائے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے جنرل اسمبلی میں مسئلہ فلسطین پر بحث میں اس امر پر
پاکستان نے اپنے اس مطالبے کا اعادہ کیا ہے کہ فلسطینی عوام کو اپنے ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت کے استعمال اور اپنی آزاد اور خودمختار ریاست کے قیام کا پورا حق دیا جائے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے جنرل اسمبلی میں مسئلہ فلسطین پر بحث میں اس امر پر زور دیا کہ مقبوضہ فلسطینی خطے پر قبضہ ختم ہونا چاہیے۔
عاصم افتخار احمد نے کہا کہ پاکستان ایسی تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت کرتا ہے جو خونریزی کے خاتمے، عام شہریوں کے تحفظ، جبری بے دخلی کی روک تھام، غزہ کی تعمیرِ نو، اور بین الاقوامی قانون کی بنیاد پر ہمہ گیر امن کے قیام میں مددگار ہوں۔
مستقل مندوب نے اس بات پر زور دیا کہ جنگ بندی پر بغیر کسی یکطرفہ اقدام یا فوجی کارروائی کے، مکمل طور پر عمل ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ سے اسرائیلی فوج کا انخلا ضروری ہے اور تعمیرِ نو کا عمل بغیر کسی تاخیر شروع ہونا چاہیے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *