728 x 90

پاکستان کا مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کیلئے عالمی برادری سے مل کر کام کرنے کاعزم

پاکستان کا مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کیلئے عالمی برادری سے مل کر کام کرنے کاعزم

پاکستان نے مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور پائیدار حل کیلئے عالمی برادری کیساتھ مل کر کام کرنے اور مشرقِ وسطی میں جامع امن کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ اس عزم کااظہاراقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے مسئلہ فلسطین سمیت مشرقِ وسطیٰ پر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل

پاکستان نے مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور پائیدار حل کیلئے عالمی برادری کیساتھ مل کر کام کرنے اور مشرقِ وسطی میں جامع امن کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

اس عزم کااظہاراقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے مسئلہ فلسطین سمیت مشرقِ وسطیٰ پر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے کھلے مباحثے کے دوران کیا۔

عاصم افتخار احمد نے کہا کہ فلسطینی عوام کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی مضبوط اور غیر متزلزل ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری، خصوصاً سلامتی کونسل کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ فلسطینیوں کی حالت بہتربنانے کیلئے نئی سفارتی کوششوں کو عملی اور نتیجہ خیز بنائے ۔

جنگ بندی پرمکمل عملدرآمدپر زور دیتے ہوئے عاصم افتخار احمد نے کہا کہ کسی بھی قسم کی فوجی کشیدگی، یکطرفہ اقدامات یا اشتعال انگیزیوں کی بھرپور مخالفت کی جانی چاہیے کیونکہ یہ شہریوں کے تحفظ کو خطرے میں ڈالتی ہیں اور اعتماد سازی کی کوششوں کو نقصان پہنچاتی ہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos