پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آج سابق نیوزی لینڈ کرکٹر اور عالمی شہرت یافتہ کوچ مائیک ہیسن کو پاکستان مردوں کی قومی ٹیم کا وائٹ بال ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ ان کی تقرری 26 مئی 2025 سے مؤثر ہوگی۔ یہ عہدہ پاکستان کی نیوزی لینڈ کے حالیہ
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آج سابق نیوزی لینڈ کرکٹر اور عالمی شہرت یافتہ کوچ مائیک ہیسن کو پاکستان مردوں کی قومی ٹیم کا وائٹ بال ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ ان کی تقرری 26 مئی 2025 سے مؤثر ہوگی۔
یہ عہدہ پاکستان کی نیوزی لینڈ کے حالیہ دورے (اپریل 2025) کے بعد خالی ہوا تھا، جس کے بعد موصول ہونے والی متعدد درخواستوں کی جانچ پڑتال کے بعد مائیک ہیسن کا تقرر عمل میں لایا گیا ہے۔
مائیک ہیسن اس سے قبل نیوزی لینڈ اور کینیا جیسی مختلف بین الاقوامی ٹیموں کے ہیڈ کوچ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ اس وقت اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ بھی ہیں، جو ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی دفاعی چیمپئن ٹیم ہے۔

















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *