پاکستان نے سعودی حکومت سے باضابطہ درخواست کی ہے کہ وہ ملک کی آبادی کے تناسب سے اس کا حج کوٹہ دو لاکھ تیس ہزارتک بڑھا دے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ فریضہ حج ادا کرسکیں۔ یہ بات مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیرسردار محمد یوسف نے اسلام آباد میں درائع ابلاغ
پاکستان نے سعودی حکومت سے باضابطہ درخواست کی ہے کہ وہ ملک کی آبادی کے تناسب سے اس کا حج کوٹہ دو لاکھ تیس ہزارتک بڑھا دے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ فریضہ حج ادا کرسکیں۔
یہ بات مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیرسردار محمد یوسف نے اسلام آباد میں درائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ روٹ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت اژتیس ہزار سے زائد عازمین اسلام آباد سے سفر کریں گے جبکہ اس سہولت کو لاہور تک وسعت دینے کی کوششیں جاری ہیں۔ اس وقت عازمین حج صرف اسلام آباد اور کراچی میں اس سہولت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے سعودی حکومت کی ہدایت کے مطابق حج دوہزار چھبیس کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔
اس سے قبل حج تربیتی نشست کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ سعودی عرب نے حج دوہزار چھبیس کے لیے ایک لاکھ اناسی ہزار دوسو دس کا کوٹہ مختص کیا ہے جس میں سے تقریباً ایک لاکھ اٹھارہ ہزار نشستیں سرکاری سکیم کے تحت مختص کی گئی ہیں جبکہ باقی پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے لیے مختص ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ تربیت لازمی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ عازمین مناسک حج اور انتظامی طریقہ کار سے پوری طرح واقف ہوسکیں۔
سردار محمد یوسف نے کہا کہ حج تربیتی پروگراموں کا پہلا مرحلہ ملک بھر میں فروری تک جاری رہے گا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *