728 x 90

پاکستان ۔ چین دوطرفہ تعلقات اور سی پیک منصوبوں کے فروغ میں میڈیا کا کردار نہایت اہم ہے،چینی ناظم الامور

پاکستان ۔ چین دوطرفہ تعلقات اور سی پیک منصوبوں کے فروغ میں میڈیا کا کردار نہایت اہم ہے،چینی ناظم الامور

چین کے سفارتخانے کے ناظم الامور شی یوان چیانگ نے کہا ہے کہ میڈیا کا کردار پاکستان۔ چین دوطرفہ تعلقات اور  سی پیک منصوبوں کے فروغ میں نہایت اہم ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بلوچستان اور خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے لیے منعقدہ تربیتی ورکشاپ بعنوان

چین کے سفارتخانے کے ناظم الامور شی یوان چیانگ نے کہا ہے کہ میڈیا کا کردار پاکستان۔ چین دوطرفہ تعلقات اور  سی پیک منصوبوں کے فروغ میں نہایت اہم ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار بلوچستان اور خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے لیے منعقدہ تربیتی ورکشاپ بعنوان “سی پیک رپورٹنگ اور میڈیا ایتھکس کے حوالے سے صحافیوں اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی صلاحیتوں میں اضافہ” سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

یہ ورکشاپ اسلام آباد میں سینٹر فار ڈیموکریسی اینڈ کلائمیٹ اسٹڈیز (سی ڈی سی ایس) نے چینی سفارتخانے کے اشتراک سے منعقد کی۔

چینی سفارتخانے کے ناظم الامور نے مزید کہا کہ چین اور پاکستان سدابہاراسٹریٹجک شراکت دار اور آہنی دوست ہیں۔

چینی سفارتخانے کے قونصلر وانگ شینگ جئے نے شرکاء کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان آہنی دوستی کو اجاگر کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلوں کو گہرا کرنے میں میڈیا ایک پل کا کردار ادا کرتا ہے اور پاکستانی عوام میں چین کے بارے میں آگاہی بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی  کہ صحافی اور آن لائن انفلوئنسرز اپنے پلیٹ فارمز کو پیشہ ورانہ اور ذمہ دارانہ انداز میں استعمال کریں گے۔ چین سے متعلق خبروں کے ترجمان، چین کے بارے میں تصورات کے مفسر اور چین کے ساتھ دوستانہ عوامی رائے کے رہنما کے طور پر کام کریں گے، اور یوں دونوں ممالک کے درمیان روایتی دوستی اور عوامی سطح پر قربت کو فروغ دینے میں اپنا حصہ ڈالتے رہیں گے۔۔

تربیتی ورکشاپ کے شرکاء نے پروگرام کو سراہتے ہوئے اعتراف کیا کہ اس طرح کے اقدامات پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بہتر بناتےاور پاکستان۔چین تعلقات کے بارے میں درست بیانیہ کو فروغ دیتے ہیں۔

سی ڈی سی ایس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر فرقان راؤ نے کہا کہ پاکستان اور چین سدا بہار اسٹریٹجک پارٹنرز ہیں اور ایک مثالی دوستی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کو چاہیے کہ وہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں تعمیری کردار ادا کرے۔ حقائق پر مبنی رپورٹنگ پاکستانی عوام کو سی پیک کے منصوبوں کے بارے میں درست معلومات فراہم کر سکتی ہے۔

اختتامی تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی  پاکستان۔چین انسٹیٹیوٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مصطفیٰ حیدر سید نے اس اقدام کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان عوامی سطح پر تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ گیسٹ آف آنر نیشنل پریس کلب کے سابق صدر شکیل قرار نے بھی پروگرام کو سراہا اور نوجوان صحافیوں کو پیشہ ورانہ ذمہ داری اور درست رپورٹنگ جاری رکھنے کی تلقین کی۔

سینئر صحافیوں، سفارتکاروں اور ماہرین تعلیم، جن میں دفاعی تجزیہ کار عامر رانا، سابق سفیر معین الحق، سینئر صحافی سہیل اقبال بھٹی، ہمایوں خان، انس ملک، عامر الیاس رانا، جاوید اقبال اور ڈاکٹر عارف  شامل تھے، نے فیکٹ چیکنگ، میڈیا سیفٹی اور غلط معلومات سے نمٹنے کی حکمت عملیوں پر سیشنز کی قیادت کی۔

بعدازاں شرکاء کو اسناد مہمان خصوصی مصطفیٰ حیدر سید اور گیسٹ آف آنر نیشنل پریس کلب کے سابق صدر شکیل قرار نے پیش کیں ۔ 

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos