728 x 90

پاک فوج نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پربھارتی کواڈ کاپٹرمارگرایا

پاک فوج نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پربھارتی کواڈ کاپٹرمارگرایا

پاکستان نے کنٹرول لائن پر اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پربھارتی کواڈ کاپٹر کو مار گرایا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھمبر کے علاقے مناور سیکٹر میں دشمن نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے جاسوسی کرنے کی کوشش کی۔ پاک فوج نے بروقت کارروائی کر کے دشمن کی اس مذموم کوشش کو ناکام بنا

پاکستان نے کنٹرول لائن پر اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پربھارتی کواڈ کاپٹر کو مار گرایا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھمبر کے علاقے مناور سیکٹر میں دشمن نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے جاسوسی کرنے کی کوشش کی۔ پاک فوج نے بروقت کارروائی کر کے دشمن کی اس مذموم کوشش کو ناکام بنا دیا۔

یہ واقعہ پاک فوج کی مستعدی، پیشہ ورانہ مہارت اور دفاعی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور موثر جواب دینے کیلئے ہر دم تیار ہے اور پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ملکر دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دے گی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos