728 x 90

پشاور میں پہلی بار فری سٹائل پولو کا میلہ سج گیا

پشاور میں پہلی بار فری سٹائل پولو کا میلہ سج گیا

خیبر پولو فیسٹیول 2026 کا پہلا ایڈیشن تمام تر رعنائیوں کے ساتھ پشاور میں اختتام پذیر۔ فائنل میچ پولو کے روائتی حریفوں ، چترال اور گلگت بلتستان کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔ سنسنی خیز مقابلے میں گلگت بلتستان نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چترال کو شکست دے کر فتح اپنے نام کی

خیبر پولو فیسٹیول 2026 کا پہلا ایڈیشن تمام تر رعنائیوں کے ساتھ پشاور میں اختتام پذیر۔

فائنل میچ پولو کے روائتی حریفوں ، چترال اور گلگت بلتستان کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔

سنسنی خیز مقابلے میں گلگت بلتستان نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چترال کو شکست دے کر فتح اپنے نام کی ۔

فائنل میچ کے مہمانِ خصوصی کور کمانڈر پشاور تھے ۔

تقریب میں خیبر پختون خواہ اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں شائقین نے شرکت کی ۔

پولو فیسٹیول کے دوران ثقافتی رنگ نمایاں رہے، جہاں چترالی ڈانس، روایتی لوک رقص اور میوزیکل پرفارمنس نے حاضرین کو محظوظ کیا۔

اس موقع پر نیزہ بازی کے روایتی کھیل کا شاندار مظاہرہ بھی پیش کیا گیا ۔

حسبِ روایت پاک آرمی کے ایس ایس جی جوانوں نے فری فال جمپس کا مظاہرہ کیا۔

علاوہ ازیں خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں کے روایتی رقص بھی پیش کیے گئے، جن سے حاضرین بے حد محظوظ ہوئے۔

کور کمانڈر پشاور نے فیسٹیول کے کامیاب انعقاد کو سراہا۔

اس موقع پر کور کمانڈر کا کہنا تھا کہ:

ایسی سرگرمیاں قومی ثقافت کے فروغ، نوجوانوں کی مثبت مصروفیات اور علاقائی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos