728 x 90

پنجاب ایمرجنسی سروسز کے سیکرٹری ڈاکٹر رضوان نصیر نے سیلاب متاثرہ علاقوں اور ریسکیو سنٹرل اسٹیشن کا دورہ کیا

پنجاب ایمرجنسی سروسز کے سیکرٹری ڈاکٹر رضوان نصیر نے سیلاب متاثرہ علاقوں اور ریسکیو سنٹرل اسٹیشن کا دورہ کیا

پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز ‘ تمغہ امتیاز) نے آج ضلع جھنگ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے جھنگ میں ریسکیو اور امدادی کوششوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروسز نے سیلاب زدہ علاقوں

پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز ‘ تمغہ امتیاز) نے آج ضلع جھنگ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے جھنگ میں ریسکیو اور امدادی کوششوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروسز نے سیلاب زدہ علاقوں کا خود جا کر معائنہ کیا اور متاثرہ خاندانوں سے براہ راست ملاقات کر کے ان کی مشکلات سنیں۔ انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ ایمرجنسی آپریشنز کو تیز تر کیا جائے اور ہر ممکن اقدامات بروئے کار لاتے ہوئے متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر رضوان نصیر نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا، “ہماری ریسکیو ٹیمیں دن رات مصروف عمل ہیں تاکہ متاثرہ علاقوں میں رہائشیوں کو ہر قسم کی سہولت فراہم کی جا سکے۔ خوراک، صاف پینے کا پانی، ادویات اور دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہماری کوششیں جاری ہیں۔”

بریفنگ کے بعد، سیکرٹری صاحب نے ریسکیو 1122 کے سنٹرل اسٹیشن جھنگ کا دورہ کیا جہاں ریسکیو کے جوانوں نے سلامی پیش کی ۔ انہوں نے اسٹیشن پر اہلکاروں اور رضاکاروں سے بات چیت کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو 1122 کا عملہ ہمیشہ کی طرح عوام کی خدمت کے لیے ہر لمحے تیار ہے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے سیکرٹری صاحب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک ریسکیو جھنگ نے دو ہزار سے زائد لوگوں کو ریسکیو کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے

اس دورے کے دوران ضلعی انتظامیہ کے دیگر اہلکاران اور ریسکیو 1122 کے اعلیٰ عہدیداران بھی موجود تھے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos