728 x 90

پنجاب حکومت کا پٹرول و ڈیزل گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا پٹرول و ڈیزل گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے ماحول دوست ٹرانسپورٹیشن کو فروغ دینے کے وڑن کے تحت حکومتی محکموں کے لئے پٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ صرف بجلی اور ہائبرڈ گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دی جائے گی تاہم فیلڈ ڈیوٹی کے لئے استعمال ہونے والی گاڑیاں اس نئی پابندی

پنجاب حکومت نے ماحول دوست ٹرانسپورٹیشن کو فروغ دینے کے وڑن کے تحت حکومتی محکموں کے لئے پٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

صرف بجلی اور ہائبرڈ گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دی جائے گی تاہم فیلڈ ڈیوٹی کے لئے استعمال ہونے والی گاڑیاں اس نئی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔

 لاہور میں ایک اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ فیصلہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ستھرا اور سرسبز پنجاب کے ویژن کو فروغ دینے کے تحت کیا گیا ہے۔چیف سیکرٹری پنجاب کے مطابق اب نئے پٹرول پمپس کے لئے NOCs کی منظوری الیکٹرک چارجنگ یونٹس کی تنصیب سے مشروط ہوگی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos