728 x 90

پنجاب حکومت کیطرف بلدیاتی الیکشن کا اعلان خوش آئند ہے، گورنر پنجاب سلیم حیدر

پنجاب حکومت کیطرف بلدیاتی الیکشن کا اعلان خوش آئند ہے، گورنر پنجاب سلیم حیدر

گورنر پنجاب سلیم حیدر آج نجی دورے پر شورکوٹ کے نواحی علاقے میرک سیال پہنچے۔ میرک سیال میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا ہے کہ موجودہ اتحادی حکومت ملکی حالات کے پیش نظر اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھا رہی ہے تاکہ جمہوریت

گورنر پنجاب سلیم حیدر آج نجی دورے پر شورکوٹ کے نواحی علاقے میرک سیال پہنچے۔ میرک سیال میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا ہے کہ موجودہ اتحادی حکومت ملکی حالات کے پیش نظر اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھا رہی ہے تاکہ جمہوریت کی جڑیں مضبوط ہوں اور عوامی مسائل کا حل ممکن ہو سکے۔ انہوں نے پنجاب حکومت کی جانب سے بلدیاتی الیکشن کے اعلان کو خوش آئند قرار دیا اور اس کی اہمیت پر زور دیا۔

میرک سیال میں خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ وقت آ چکا ہے کہ ملک اپنی معیشت کو مستحکم کرے اور کشکول توڑے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک ہم اپنے اقتصادی مسائل پر قابو نہیں پائیں گے، تب تک عوامی فلاح و بہبود کی حقیقی تبدیلی ممکن نہیں ہوگی۔

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے، مگر بدامنی اور ملک میں انتشار سے بچنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی سیاسی یا سماجی مسئلے کا حل قانون کے مطابق اور امن کے دائرے میں رہتے ہوئے نکلنا چاہیے۔

سلیم حیدر نے پاک فوج کی کارکردگی پر بھی بھرپور اعتماد ظاہر کیا اور کہا کہ ہماری فورسز نے بہترین حکمت عملی کے تحت بھارتی جارحیت کا جواب دیا ہے، جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔

شورکوٹ میں خطاب کے دوران گورنر پنجاب نے زرعی صوبہ ہونے کے باوجود پنجاب میں دالوں کی درآمدات پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ صوبے کو زراعت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ یہاں کی زرعی پیداوار میں اضافہ ہو سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گندم کی پیداوار کے لحاظ سے پچھلا سال اچھا نہیں رہا، لیکن حکومت اس ضمن میں اقدامات کر رہی ہے تاکہ آنے والے سالوں میں بہتر پیداوار حاصل کی جا سکے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos