خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
چناب کالج جھنگ کے استاد پر تشدد، پرنسپل کی متاثرہ استاد سے ملاقات، مکمل تعاون اور انصاف کی یقین دہانیسائنس اور امن کا عالمی ہفتہ شروع ہوگیاوزیراعلیٰ پنجاب نے جہلم کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں کیتھ لیب کا افتتاح کر دیاپاکستان کو اکتوبر میں 3 ارب 90 کروڑ ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات زر موصولریلوے کا جدید نیٹ ورک قومی اقتصادی سالمیت اور علاقائی روابط کے لیے ناگزیر ہے، اسحاق ڈارانڈر 19 ایشیا کپ کا پہلا سیمی فائنل کل پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گاراولپنڈی ٹیسٹ: تیسرے روز کھیل کے اختتام پر سری لنکا کے 404 رنز، 4 کھلاڑی آؤٹغزہ پر اسرائیلی حملوں میں پانچ فلسطینی شہید ، دوبچوں ،بے گھر خاتون سمیت چودہ افراد زخمی
جھنگ

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ناقص گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 120 کلو مضرِ صحت گوشت تلف

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی خصوصی ہدایات پر صوبے بھر میں ناقص، مضرِ صحت اور بیمار و لاغر جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔…

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ناقص گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 120 کلو مضرِ صحت گوشت تلف

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی خصوصی ہدایات پر صوبے بھر میں ناقص، مضرِ صحت اور بیمار و لاغر جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔

میٹ سیفٹی ٹیم نے کارروائی کے دوران بیمار و لاغر جانوروں کے مضرِ صحت، ناقص اور بدبودار گوشت کی سپلائی کو ناکام بنادیا۔ ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا جبکہ ویٹرنری ڈاکٹر کی رپورٹ کے مطابق برآمد شدہ گوشت ناقص، مضرِ صحت، بدبودار اور انسانی استعمال کے لیے غیر موزوں قرار پایا۔

کارروائی کے دوران 120 کلو سے زائد ناقص و مضرِ صحت گوشت موقع پر ہی تلف کردیا گیا، گاڑی ضبط کرلی گئی اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مزید براں، میٹ سیفٹی ٹیمز نے مختلف میٹ شاپس (Meat Shops) کی بھی انسپکشن کی، جہاں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 4 لاکھ 34 ہزار روپے کے بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید نے کہا کہ ناقص و مضرِ صحت گوشت انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہے اور یہ بہت سی موزی اور جان لیوا بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام تک معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں