پنجاب میں سیلاب اوراس سے متعلقہ واقعات میں چھیالیس افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی آج (جمعرات) جاری کی گئی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق سیلاب سے انتالیس سو سے زائد دیہات اور اڑتیس لاکھ ستر ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ اٹھارہ لاکھ
پنجاب میں سیلاب اوراس سے متعلقہ واقعات میں چھیالیس افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
پی ڈی ایم اے کی آج (جمعرات) جاری کی گئی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق سیلاب سے انتالیس سو سے زائد دیہات اور اڑتیس لاکھ ستر ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔
رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ اٹھارہ لاکھ افراد کو بچالیا گیا ہے اور محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔
چار سو دس امدادی کیمپ، چارسو چوالیس طبی کیمپ اور جانوروں کے علاج کیلئے تین سو پچانوے کیمپ قائم کئے گئے ہیں۔
تیرہ لاکھ سے زیادہ جانوروں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ منگلا ڈیم ستاسی فیصد بھر چکا ہے جبکہ تربیلا ڈیم مکمل طور پر بھر گیا ہے۔
بھارت کی جانب سے بھکرا ڈیم چوراسی فیصد بھرا ہوا ہے جبکہ پونگ ڈیم میں پانی کی سطح اٹھانوے فیصد اور تھا ڈآ ڈیم کی بانوے فیصد ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *