وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے پہلے مصنوعی ذہانت لائحہ عمل کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ کے زیرصدارت اجلاس میں پنجاب کو جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا اے آئی صوبہ بننے کے لیے دوہزار انتیس کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی۔ مریم نواز نے اے آئی تکنیکی مشاورتی بورڈ کے قیام کی
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے پہلے مصنوعی ذہانت لائحہ عمل کی منظوری دے دی ہے۔
وزیراعلیٰ کے زیرصدارت اجلاس میں پنجاب کو جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا اے آئی صوبہ بننے کے لیے دوہزار انتیس کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی۔
مریم نواز نے اے آئی تکنیکی مشاورتی بورڈ کے قیام کی بھی منظوری دی اور بورڈ میں اعلیٰ سطح کے ماہرین کو شامل کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت مصنوعی ذہانت کے استعمال کے ذریعے اپنے ہر شعبے کی کارکردگی کو بہتر بنانا چاہتی ہے۔
اے آئی لانچنگ پروجیکٹ شیڈول کے مطابق پنجاب اے آئی لائحہ عمل پر رواں ماہ کام شروع ہوگا جبکہ دنیا کے پہلے اے آئی ڈیلیوری یونٹ کا عالمی سطح پر آغاز جون میں کیا جائے گا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *