728 x 90

پولیس کی جانب سے مبینہ طور پر نارواسلوک پر نجی کیفے کے مالک اور ملازمین کا پریس کلب کے سامنے احتجاج

پولیس کی جانب سے مبینہ طور پر نارواسلوک پر نجی کیفے کے مالک اور ملازمین کا پریس کلب کے سامنے احتجاج

پولیس کی جانب سے مبینہ طور پر نارواسلوک پر نجی کیفے کے مالک اور ملازمین کا پریس کلب کے سامنے احتجاج،اعلیٰ حکام سے ایس ایچ او تھانہ کوتوالی پولیس سمیت دیگر ملازمین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ،کیفے کے مالک عمر چیمہ نے اہل خانہ اور ملازمین کے ہمراہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے

پولیس کی جانب سے مبینہ طور پر نارواسلوک پر نجی کیفے کے مالک اور ملازمین کا پریس کلب کے سامنے احتجاج،اعلیٰ حکام سے ایس ایچ او تھانہ کوتوالی پولیس سمیت دیگر ملازمین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ،کیفے کے مالک عمر چیمہ نے اہل خانہ اور ملازمین کے ہمراہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے الزام لگایا کہ انہوں نے اسٹیشن چوک پر کیفے بنا رکھا ہے کیفے کو بنائے دس ماہ ہوئے ہیں تھانہ کوتوالی میں جو بھی ایس ایچ او تعینات ہوتا ہے اس کی جانب سے انہیں مختلف طریقوں سے مبینہ طور ہراساں کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اسی کیفے چلا کر اپنا گزر بسر کرتے ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ آج سے پندرہ یوم قبل ان پر سکیورٹی ایکٹ کا مقدمہ درج کیا گیا جبکہ اب گذشتہ روزساؤنڈ سسٹم ایکٹ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ان کے پاس ساؤنڈنہیں ہے۔پولیس کی جانب سے انہیں مبینہ طور پر مسلسل بلاوجہ تنگ کیا جارہا ہے۔احتجاجی مظاہرین نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ کوتوالی سمیت دیگر پولیس افسران و ملازمین کے خلاف بلاوجہ تنگ کرنے پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے انہیں انصاف فراہم کیا جائے تاکہ وہ بلا خوف خطر اپنا کاروبار چلاتے ہوئے روزگار کماسکیں

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos