سیکرٹری ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر کے خصوصی ہدایات کے مطابق، نئے تعینات ہونے والے ضلعی ایمرجنسی آفیسر، علی حسین نے ریسکیو 1122 جھنگ کا چارج سنبھالنے کے بعد ضلع بھر کی تمام تحصیلوں کے ریسکیو اسٹیشنز کا جامع دورہ کیا۔انہوں نے تحصیل شورکوٹ، احمد پور سیال اور اٹھاراں ہزاری کے اسٹیشنز کا وزٹ
سیکرٹری ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر کے خصوصی ہدایات کے مطابق، نئے تعینات ہونے والے ضلعی ایمرجنسی آفیسر، علی حسین نے ریسکیو 1122 جھنگ کا چارج سنبھالنے کے بعد ضلع بھر کی تمام تحصیلوں کے ریسکیو اسٹیشنز کا جامع دورہ کیا۔
انہوں نے تحصیل شورکوٹ، احمد پور سیال اور اٹھاراں ہزاری کے اسٹیشنز کا وزٹ کیا۔ ہر اسٹیشن پر ان کا استقبال متعلقہ تحصیل انچارجز اقبال الحسن، خان آصف خان اور سید سجاد شاہ نے کیا، جبکہ ریسکیو کے چاق و چوبند عملے نے روایتی سلامی پیش کر کے انہیں خوش آمدید کیا۔
دورے کے دوران علی حسین نے اسٹیشنز کے وسائل، آپریشنل تیاری اور اہلکاروں کے ساتھ براہ راست بات چیت کی۔ انہوں نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے وژن کو واضح کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ “میری اولین ترجیح ضلع بھر کی تمام تحصیلوں میں ایمرجنسی سروسز کے معیار کو یکساں اور بلند کرنا ہے۔ اس سلسلے میں ہمارا پہلا قدم یہاں موجود ریسورسز، سہولیات اور عملے کی ضروریات کا جامع جائزہ لینا تھا، جو کہ آج کے دورے کا بنیادی مقصد تھا۔ عوام کی خدمت ہی میری اولین ترجیح ہے۔”
اس دورے کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو 1122 کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور نگرانی کے نظام کو مضبوط کرنے کی ایک اہم کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *