ڈپٹی کمشنر جھنگ کیپٹن (ر) عبدالرحمٰن کی ڈی سی آفس کے اہلکاروں کو عوامی خدمت میں بہتری کی ہدایت، شہریوں کو غیر ضروری دفتری چکروں سے نجات دلانے پر زور
جھنگ: ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے قرآن پاک حفظ کرنے کی سعادت حاصل کرنے والے پولیس افسران کے بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی اور پھولوں کے ہار…

جھنگ: ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے قرآن پاک حفظ کرنے کی سعادت حاصل کرنے والے پولیس افسران کے بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی اور پھولوں کے ہار پہنائے۔ اس موقع پر انہوں نے بچوں کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
قرآن پاک حفظ کرنے والے بچوں میں اے ایس آئی امان اللہ اور کانسٹیبل حق نواز کے بچے شامل ہیں۔ ڈی پی او ساجد حسین نے بچوں کی دینی و اخلاقی تربیت اور تعلیم و تربیت میں اہم کردار ادا کرنے پر دونوں پولیس اہلکاروں کو تعریفی سرٹیفکیٹس سے بھی نوازا۔
اس موقع پر ڈی پی او ساجد حسین نے کہا کہ قرآن پاک حفظ کرنا ایک عظیم سعادت ہے اور بچوں کی یہ کامیابی والدین کی محنت، تربیت، قربانی اور بہترین رہنمائی کا ثمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی دینی و اخلاقی تربیت کے ساتھ ان کی تعلیمی ترقی پر توجہ دینا بھی انتہائی اہم ہے۔
ڈی پی او جھنگ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی حوصلہ افزائی کے لیے ایسے اقدامات قابلِ قدر ہیں، کیونکہ بچوں کی کامیابی نہ صرف والدین بلکہ پورے خاندان کے لیے باعثِ فخر ہوتی ہے۔


