ڈپٹی کمشنر جھنگ کیپٹن (ر) عبدالرحمٰن کی ریونیو عوامی خدمت سروسز میں شہریوں کی درخواستوں پر سماعت، مسائل کے فوری حل اور ریونیو امور میں شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت
جھنگ: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت شہریوں کی شکایات اور مسائل کے بروقت ازالے کے لیے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) عبدالرحمٰن نے ریونیو عوامی خدمت سروسز کے تحت شہریوں…

جھنگ: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت شہریوں کی شکایات اور مسائل کے بروقت ازالے کے لیے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) عبدالرحمٰن نے ریونیو عوامی خدمت سروسز کے تحت شہریوں کی درخواستوں کی سماعت کی اور ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر ضروری ہدایات جاری کیں۔
ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ شہریوں کو ریونیو سے متعلقہ امور میں غیر ضروری تاخیر کا سامنا نہ کرنا پڑے اور ہر درخواست پر میرٹ، شفافیت اور قانون کے مطابق کارروائی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو سرکاری محکموں کی خدمات کی بروقت فراہمی اور ان کے مسائل کا فوری ازالہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریونیو عوامی خدمت سروسز کا بنیادی مقصد شہریوں کو ریونیو سے متعلقہ مسائل کے حل کے لیے براہ راست افسران تک رسائی فراہم کرنا اور ایک ہی پلیٹ فارم پر مؤثر ریلیف کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔
دریں اثنا، ضلع کی مختلف تحصیلوں میں بھی اسسٹنٹ کمشنرز کی زیر نگرانی ریونیو عوامی خدمت سروسز کا انعقاد کیا گیا، جہاں سروسز کے پہلے روز شہریوں کی جانب سے پیش کی جانے والی درخواستوں کی سماعت کی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنرز نے شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے ریونیو سے متعلقہ شکایات کے ازالے اور عوام کو سہولیات کی بروقت فراہمی پر زور دیا۔


