728 x 90

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرنے انسدد پولیو مہم کے پہلے روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرنے انسدد پولیو مہم کے پہلے روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرنے انسدد پولیو مہم کے پہلے روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ لاکھ 80 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے دو قطروں سمیت وٹامن اے کے کیپسول بھی

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرنے انسدد پولیو مہم کے پہلے روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ لاکھ 80 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے دو قطروں سمیت وٹامن اے کے کیپسول بھی پلائے جا رہے ہیں۔ ضلع بھر میں2343 ٹیمیں انسداد پولیو مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔ ضلع بھر میں پولیو ٹیموں کی جانب سے گھر گھر،پبلک ٹرانسپورٹ اڈوں، بھٹوں، ریلوے اسٹیشن سمیت دیگر اہم عوامی مقامات پربچوں کو قطرے پلانے کا عمل جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ والدین محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز انسداد پولیو مہم کے پہلے روزمحکمہ صحت کے افسران سمیت ٹیموں کی نگرانی کیلئے فیلڈ وزٹ سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کرکے پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لے رہے ہیں اور ویکسین پلانے کی تصدیق کےلئے بچوں کی انگلیوں پرنشانات بھی چیک کئے جا رہے ہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos