728 x 90

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور ممبر صوبائی اسمبلی کرنل ر غضنفر عباس قریشی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور ممبر صوبائی اسمبلی کرنل ر غضنفر عباس قریشی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور ممبر صوبائی اسمبلی کرنل ر غضنفر عباس قریشی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ر بلال افتخار کیانی،ایس پی پنجاب سیف سیٹی اتھارٹی محمد عرفان ،امیر عباس سیال،سابق ممبر صوبائی اسمبلی خالد غنی،سابق ممبر صوبائی اسمبلی فیصل حیات جبوآنہ،سابق ممبر صوبائی اسمبلی

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور ممبر صوبائی اسمبلی کرنل ر غضنفر عباس قریشی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ر بلال افتخار کیانی،ایس پی پنجاب سیف سیٹی اتھارٹی محمد عرفان ،امیر عباس سیال،سابق ممبر صوبائی اسمبلی خالد غنی،سابق ممبر صوبائی اسمبلی فیصل حیات جبوآنہ،سابق ممبر صوبائی اسمبلی سلطان سکندر بھروانہ اور ضلعی محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے۔میٹنگ کے دوران ایکسین ہائی وے نے ضلع میں روڑ سیکٹر کی جاری اسکیموں پر کام کی پیش رفت اور فنڈز کی دستیابی بارے تفصیلی بریفنگ دی۔اس دوران انہوں نے بتایا کہ رواں سال ماہ جون تک مختلف اسکیموں کو مکمل کر لیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ ہائی وے کے افسران کو زیر تعمیر سڑکوں پر روزانہ کی بنیاد پر پانی کا چھڑکاؤ اور استعمال میٹریل کی کوالٹی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کئیں۔سی او ہیلتھ نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال،تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں اور تمام مراکز صحت پر طبی سہولیات کی فراہمی اور ادویات کی دستیابی کے حوالے سے بریفنگ دی۔بنیادی مراکز صحت کی ری ویمپنگ کے حوالے سے بھی محکمہ صحت اور بلڈنگ کے افسران نے بریفنگ دی۔ایکسین پبلک ہیلتھ نے جاری اسکیموں پر بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے جاری اسکیموں پر کام مزید تیز کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کئیں۔محکمہ بلڈنگ کے افسران نے جاری اسکیموں کے حوالے سے بریفنگ کے دوران بتایا کہ آئندہ ماہ مختلف اسکیموں کا افتتاح ہو گا جس میں سپورٹس،تعلیم اور منڈی شاہ جیونہ میں ریسکیو1122کی نئی تعمیر ہونے والی عمارت بھی شامل ہے۔ایسں پی پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے بریفنگ کے دوران شہر میں نصب کیمروں کے ساتھ مانیٹرنگ کے عمل بارے بتایا۔محکمہ لوکل گورنمنٹ کے افسران نے جاری اسکیموں پر بریفنگ دی اور رواں سال ماہ جون تک اسکیموں کو مکمل کرنے کا عزم کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر گڈ گورننس کے حوالے سے بھی اقدامات جاری ہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos