728 x 90

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے اربن پلانٹیشن مہم کے حوالہ سے متعلقہ افسران کے ہمراہ بھکر روڈ پر پودے لگائے

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے اربن پلانٹیشن مہم کے حوالہ سے متعلقہ افسران کے ہمراہ بھکر روڈ پر پودے لگائے

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر اربن پلانٹیشن مہم پر عملدرآمد جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے اربن پلانٹیشن مہم کے حوالہ سے متعلقہ افسران کے ہمراہ بھکر روڈ پر پودے لگائے۔اس موقع پر انہوں نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اربن پلانٹیشن

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر اربن پلانٹیشن مہم پر عملدرآمد جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے اربن پلانٹیشن مہم کے حوالہ سے متعلقہ افسران کے ہمراہ بھکر روڈ پر پودے لگائے۔اس موقع پر انہوں نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اربن پلانٹیشن مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کےلئے تمام میسر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

اس مہم کے دوران شہر کی تمام شاہراہوں ، تعلیمی اداروں، پارکوں اور سرکاری دفاتراور دیگر پبلک مقامات پر مختلف اقسام کے پودے لگائے جار ہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ سموگ اور ماحولیاتی آلودگی پر کنٹرول کرنے کےلئے اربن پلانٹیشن مہم پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

مزیدبرآں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صحت کی سہولیات کے حوالے سے جاری اقدامات کا جائزہ لینے کےلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا اور مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات و ادویات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہسپتال میں موجود مریضوں اور لواحقین سے طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالہ سے دریافت کیا اور ہسپتال انتظامیہ کوہدایات جاری کیں کہ وہ مریضوں کوبہترین علاج معالجہ کی سہولیات کو بروقت یقینی بنائیں ۔ ڈپٹی کمشنرنے ہسپتال کے دیگر شعبوں کا بھی معائنہ کیا اور انتظامی امور میں مزید بہتری کےلئے موثر اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران کے ہمراہ نرسنگ سکول کا دورہ کیا اور تدریسی سرگرمیوں کے حوالے سے طالبات سے دریافت کیا۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے گورنمنٹ گرلز کالج سیٹلائٹ ٹاون کا دورہ کیا اور کلاس رومز میں تدریسی سرگرمیوں کا جائزہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے پرنسپل کالج کو پلانٹیشن مہم کے تحت کالج میں پودے لگانے کی ہدایات جاری کیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos