728 x 90

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ریونیو عوامی خدمت سروسز کے پہلے روز شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں کی سماعت کی

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ریونیو عوامی خدمت سروسز کے پہلے روز شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں کی سماعت کی

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ریونیو عوامی خدمت سروسز کے پہلے روز شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں کی سماعت کی اور متعلقہ افسران کو مسائل کے فوری حل کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق عوام کو ریونیو سے متعلق خدمات کی

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ریونیو عوامی خدمت سروسز کے پہلے روز شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں کی سماعت کی اور متعلقہ افسران کو مسائل کے فوری حل کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق عوام کو ریونیو سے متعلق خدمات کی بروقت اور شفاف فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے سائلین کے مسائل اور شکایات کو تفصیل سے سنا اور موقع پر موجود ریونیو افسران کو درخواستوں پر مقررہ وقت میں کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ ریونیو عوامی خدمت سروسز کا مقصد شہریوں کو ایک ہی چھت تلے ریونیو سے متعلق سہولیات کی فراہمی اور ان کے مسائل کا فوری ازالہ یقینی بنانا ہے۔ اس موقع پر فرد کے اجراء، انتقالات، رجسٹری، وراثتی امور، حد بندی اور دیگر ریونیو معاملات سے متعلق درخواستوں پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے واضح کیا کہ عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ افسران شہریوں کو بہترین خدمات کی فراہمی کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں سرانجام دیں۔ انہوں نے سائلین سے ملاقات بھی کی اور ان کی شکایات و تجاویز سن کر مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ریونیو عوامی خدمت سروسز کے انعقاد پر شہریوں نے ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے عوامی سہولت کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos