728 x 90

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ریونیو عوامی خدمت سروسز کے پہلے روز شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں کی سماعت کی

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ریونیو عوامی خدمت سروسز کے پہلے روز شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں کی سماعت کی

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ریونیو عوامی خدمت سروسز کے پہلے روز شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو مسائل کے فوری اور مو¿ثر حل کے لیے ضروری ہدایات جاری کر دیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق عوام کو ریونیو سے

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ریونیو عوامی خدمت سروسز کے پہلے روز شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو مسائل کے فوری اور مو¿ثر حل کے لیے ضروری ہدایات جاری کر دیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق عوام کو ریونیو سے متعلق خدمات کی بروقت، شفاف اور آسان فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو درپیش مسائل کے فوری ازالے کے لیے ریونیو عوامی خدمت سروسز کا انعقاد کیا گیا ہے تاکہ ایک ہی جگہ پر مختلف ریونیو سہولیات فراہم کی جا سکیں۔انہوں نے سائلین کے مسائل اور شکایات کو تفصیل سے سنا اور موقع پر موجود ریونیو افسران کو ہدایت کی کہ تمام درخواستوں پر مقررہ وقت کے اندر کارروائی مکمل کی جائے اور کسی بھی شہری کو غیر ضروری انتظار یا دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اس موقع پر فرد کے اجراء، انتقالات، رجسٹری، وراثتی امور، حد بندی اور دیگر ریونیو معاملات سے متعلق درخواستوں اور ان پر ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے واضح کیا کہ عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ افسران شہریوں کو بہترین اور معیاری خدمات کی فراہمی کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں۔ڈپٹی کمشنر نے سائلین سے ملاقات بھی کی، ان کی شکایات اور تجاویز سنیں اور مسائل کے جلد حل کی یقین دہانی کرائی۔مزید برآں ضلع کی دیگر تحصیلوں میں بھی اسسٹنٹ کمشنرزنے ریونیو عوامی خدمت سروسز کے پہلے روز شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں کی سماعت کی اورسائلین سے ملاقات کرکے ان کی شکایات اور مسائل کے جلد حل کی یقین دہانی کرائی۔ریونیو عوامی خدمت سروسز کے انعقاد پر شہریوں نے ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے عوامی سہولت، شفافیت اور بہتر طرز حکمرانی کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos