ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے نجی سکول میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر چار روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر محکمہ صحت سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چارہ روزہ پولیو مہم 13 سے 16 اکتوبر تک
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے نجی سکول میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر چار روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر محکمہ صحت سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چارہ روزہ پولیو مہم 13 سے 16 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ انسداد پولیو مہم میں 5 لاکھ 81 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔اس مہم میں 2343 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ انہوں والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھنے کے لیے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں، پولیو ٹیموں سے بھر پور تعاون کریں۔ ڈپٹی کمشنرنے واضح کیا کہ پولیو کا خاتمہ صرف حکومتی نہیں بلکہ قومی ذمہ داری ہے۔ اس کے لیے انسداد پولیو مہم میں شفافیت اور موثر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جارہا ہے تاکہ پاکستان کو پولیو فری ملک بنانے کا ہدف جلد از جلد حاصل کیا جا سکے. انہوں نے مزید کیا کہ مہم کے دوران کسی وجہ سےرہ جانے والے بچوں تک رسائی حاصل کر کے کیچ اپ ڈیز کے دوران قطرے پلانے کے لیے ٹیمیں فیلڈ میں متحرک رہیں گی


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *