728 x 90

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال اور سیوریج منصوبوں کا دورہ، بروقت تکمیل کی ہدایات

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال اور سیوریج منصوبوں کا دورہ، بروقت تکمیل کی ہدایات

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور ڈاکٹرز و طبی عملے کی حاضری کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور ڈاکٹرز و طبی عملے کی حاضری کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق شہریوں کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور کسی قسم کی غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نے بھکر روڈ علی آباد پر زیر تعمیر ڈسپوزل اسٹیشن کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں سیوریج مسائل کے مستقل حل کے لیے تیز رفتار اقدامات جاری ہیں۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ایم ڈی واسا جھنگ کے ہمراہ ٹوبہ روڈ کا دورہ کیا، جہاں سیوریج لائنوں کی تنصیب اور جاری کام کی پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ لی گئی۔ اس موقع پر انہوں نے کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق شہر بھر میں سیوریج مسائل کے خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos