وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت واسا جھنگ کے قیام کے بعد ضلعی ٹرانزیکشن کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔میونسپل کمیٹی اور دیگر اداروں سے سیوریج، واٹر سپلائی، ڈرینج، مشینری، ہیومن ریسورس اور دیگر اثاثہ جات کی منتقلی کے طریقہ کار اور لائحہ عمل
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت واسا جھنگ کے قیام کے بعد ضلعی ٹرانزیکشن کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔میونسپل کمیٹی اور دیگر اداروں سے سیوریج، واٹر سپلائی، ڈرینج، مشینری، ہیومن ریسورس اور دیگر اثاثہ جات کی منتقلی کے طریقہ کار اور لائحہ عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کا کہنا تھا کہ واسا کا قیام حکومت پنجاب کا ایک تاریخی قدم ہے جو شہریوں کو جدید اور معیاری بلدیاتی خدمات کی فراہمی کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔متعلقہ محکمے فوری طور پر مشینری، گاڑیوں، سیوریج اور واٹر سپلائی سسٹم کی تفصیلات اور متعلقہ ملازمین کی مکمل فہرستیں مرتب کر کے واسا کو فراہم کریں، حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق واسا جھنگ کو 15 اگست تک مکمل طور پر فعال کیا جانا ہے۔سید سولت رضا کو واسا جھنگ کا پہلا منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے ،ڈپٹی کمشنر نے واسا کے لیے دفتر کے قیام، ضروری سہولیات کی فوری فراہمی اور ادارے کے ڈھانچے کی تشکیل کے لیے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت جاری کئیں



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *