ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ضلعی محکموں کے افسران کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف محکموں کی مجموعی کارکردگی اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران بیوٹیفکیشن اسکیموں، پلس پراجیکٹ اور یونیوریکوریز سے متعلق اسسٹنٹ کمشنرز نے بریفنگ دی۔ اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ضلعی محکموں کے افسران کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف محکموں کی مجموعی کارکردگی اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران بیوٹیفکیشن اسکیموں، پلس پراجیکٹ اور یونیوریکوریز سے متعلق اسسٹنٹ کمشنرز نے بریفنگ دی۔
اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گزشتہ روز کی کارکردگی اور انسدادِ ڈینگی مہم پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ عوامی ریلیف سے متعلق اقدامات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اسی دوران دو سرکاری سکولوں کے طلباء، طالبات اور اساتذہ سے ملاقات کے دوران تدریسی سرگرمیوں اور تعلیمی ماحول سے متعلق دریافت کیا گیا۔
بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود کی زیر صدارت ضلع میں جاری بیوٹیفکیشن منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز، چیف افسران اور سب انجینئرز کو منصوبوں کو مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کرنے اور کام کے معیار کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *