728 x 90

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ضلعی محکموں کے افسران کا اجلاس منعقد ہوا

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ضلعی محکموں کے افسران کا اجلاس منعقد ہوا

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ضلعی محکموں کے افسران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گزشتہ روز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے انسپکشنز میں مزید

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ضلعی محکموں کے افسران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گزشتہ روز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے انسپکشنز میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی گئی۔گزشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے 2 ہزار آٹھ سو سے زائد انسپکشنز کی گئیں۔خلاف ورزی پر ایک دوکان سیل جبکہ 3 افراد کو گرفتار کیا گیا اور ایک لاکھ سے زائد جرنامہ بھی عائد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ای بز پورٹل پر موصول ہونے والی اور زیر التواءدرخواستوں کو فوری طور پر نمٹانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو بروقت سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز سے نگہبان کارڈز کی تقسیم کے حوالے سے بریفنگ بھی لی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ مستحق افراد تک کارڈز کی شفاف اور بروقت تقسیم کو یقینی بنایا جائے تاکہ حکومت پنجاب کی فلاحی اسکیم سے زیادہ سے زیادہ شہری مستفید ہو سکیں۔اس موقع پر ضلع میں جاری بیوٹیفکیشن اسکیموں پر ہونے والے کام کی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہر کی خوبصورتی اور صفائی کے منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام محکمے عوامی خدمت کے جذبے کے تحت اپنی ذمہ داریاں ادا کریں اور حکومتی پالیسیوں پر موثر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos