728 x 90

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ایکسیڈنٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس منعقدہوا

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ایکسیڈنٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس منعقدہوا

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ایکسیڈنٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس منعقدہوا جس میں ٹریفک حادثات کے تناظر میں روڈ سیفٹی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ٹریفک پولیس ، ہائی ویز، نیشنل ہائی وے اتھارٹی، آرٹی اے سیکرٹری، ضلع کو نسل، میونسپل کمیٹی ، شوگر ملز نمائندوں نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ایکسیڈنٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس منعقدہوا جس میں ٹریفک حادثات کے تناظر میں روڈ سیفٹی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ٹریفک پولیس ، ہائی ویز، نیشنل ہائی وے اتھارٹی، آرٹی اے سیکرٹری، ضلع کو نسل، میونسپل کمیٹی ، شوگر ملز نمائندوں نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کیں کہ گنے کے سیزن میں ٹرالیوں کے پیچھے ریفلکٹر ز کو سو فیصد یقینی بنائیں۔ شاہراہوں پر غیر واضح سائن بورڈز اور دیگر رکاوٹوں کا مکمل ریویو کیا جائے۔ ٹریفک پولیس ہیلمٹ کے استعمال پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔انہوںنے گوجرہ روڈ بائی پاس چوک کوری ماڈل کرنے کی ایکسین ہائی وے کو ہدایات جاری کیں جبکہ شہر کے چوکوں پر سگنل کو بحال کرنے کے حوالے سے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ٹریفک رولز کے حوالے سے شہریوں کو آگاہی فراہم کی جائے۔روڈ سیفٹی کو ہنگامی بنیادوں پر بہتر بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات فوراً کیے جائیں۔ مزید برآں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ضلعی محکموں کے افسران سے میٹنگ کی اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گزشتہ روز کی کار کردگی کا جائزہ لیا۔ انہوںنے انسداد سموگ وڈینگی مہم پر عملدرآمد کے حوالے سے بریفنگ سمیت پلس پراجیکٹ پر عملدرآمد کے حوالے سے ریونیو افسران کی کار کردگی کا جائزہ لیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos