ڈپٹی کمشنرعلی اکبر بھنڈر نے انسدادپولیو مہم کے پہلے روز گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جھنگ صدرمیں قطرے پلانے والی پولیو ٹیموں کا جائزہ لیا اوربچوں کو پولیوں قطرے پلانے سے متعلق جانچ پڑتال کی جائے تاکہ پانچ سال تک کی عمر کا کوئی بچہ پولیو قطرے پیئے بغیرنہ رہے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بچوں
ڈپٹی کمشنرعلی اکبر بھنڈر نے انسدادپولیو مہم کے پہلے روز گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جھنگ صدرمیں قطرے پلانے والی پولیو ٹیموں کا جائزہ لیا اوربچوں کو پولیوں قطرے پلانے سے متعلق جانچ پڑتال کی جائے تاکہ پانچ سال تک کی عمر کا کوئی بچہ پولیو قطرے پیئے بغیرنہ رہے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کےلئے والدین پولیو کی ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں۔ انسداد پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنارکرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی اور اس حوالہ سے ضلع کے ہر کونے تک رسائی حاصل کرکے بچوں کو پولیو قطرے پلائیں جا رہے ہیں۔ انہوںنے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیو سے بچاﺅ کی انسدادی مہم کے سو فیصد نتائج حاصل کرنے کےلئے ضلع بھر میں2343 ٹیمیں انسداد پولیو مہم میں حصہ لے رہی ہیں جو گھر گھر،پبلک ٹرانسپورٹ اڈوں، بھٹوں، ریلوے اسٹیشن سمیت دیگر اہم عوامی مقامات پربچوں کو قطرے پلا رہی ہیں۔ حالیہ انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ لاکھ 81 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاﺅکے قطرے پلانے کا ہدف مقررہے جسے ہر صورت مکمل کیا جائیگا۔ مزید برآں ضلع کی چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنی اپنی تحصیلوں میں پولیو ٹیموں کی حاضری اورکارکردگی کو چیک کرنے کےلئے فیلڈ میں موجود رہے ۔ انہوںنے گھر گھر جاکر بچوں کی انگلیوں پر نشان کی تصدیق بھی کی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *