728 x 90

ڈپٹی کمشنر نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا

ڈپٹی کمشنر  نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی کاموں کو معیار اور ٹائم لائن کے ساتھ مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی کاموں کو معیار اور ٹائم لائن کے ساتھ مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے پرانا چنیوٹ روڈ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے واسا افسران سے سیوریج بحالی منصوبہ پر جاری کام کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ واسا حکام نے منصوبے کے مختلف مراحل کے بارے میں بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ کام کے دوران حفاظتی اقدامات کو سو فیصد یقینی بنایا جائے اور شہریوں کو درپیش مشکلات کو کم سے کم رکھنے کے لیے موثر انتظامات کیے جائیں۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے سیٹلائٹ ٹاؤن کا دورہ کیا اور کلمہ چوک سے ملحقہ سڑک کی تعمیر پر جاری کام کا معائنہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کو اعلیٰ معیار کے مطابق جلد مکمل کیا جائے اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔شہر کی خوبصورتی کےلئے دیگر ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے سیٹلائٹ ٹاؤن میں سیوریج بحالی منصوبہ کا بھی معائنہ کیا اور متعلقہ افسران سے جاری کام کی پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ لی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ منصوبے کو بروقت مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو سیوریج کے مسائل سے نجات مل سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کی کڑی نگرانی جاری رکھی جائے گی اور کام میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر ہرگزبرداشت نہیں کی جائے گی۔دریں اثنا ءڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے نگہبان رمضان بازار کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے اشیائے خوردونوش کے ریٹس اور معیار کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شہریوں کو مقررہ نرخوں پر معیاری اشیاءکی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ شہریوں کو بروقت سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔مزید برآں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ بھی کیا جہاں ڈاکٹرز اور عملے کی حاضری، مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور صفائی سمیت دیگر انتظامی امور کو مزید بہتر بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتال انتظامیہ عوامی خدمت کے جذبے کے تحت اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں پوری کریں ۔ ادا کریں اور حکومتی پالیسیوں پر موثر عملدرآمد کو یقینی بنائیں

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos