ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ کا دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ایمرجنسی وارڈ، آؤٹ ڈور، مختلف وارڈز اور ادویات کے سٹاک کا معائنہ کیا جبکہ ڈاکٹرز اور طبی عملے کی حاضری، صفائی ستھرائی کے انتظامات اور مریضوں
ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ کا دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ایمرجنسی وارڈ، آؤٹ ڈور، مختلف وارڈز اور ادویات کے سٹاک کا معائنہ کیا جبکہ ڈاکٹرز اور طبی عملے کی حاضری، صفائی ستھرائی کے انتظامات اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کی اور انہیں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت اور بہترین علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جائیں اور کسی بھی مریض کو ادویات یا علاج کے حوالے سے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
انہوں نے صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے اور ڈاکٹرز و عملہ کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور ذمہ داری کے ساتھ پیش آنا طبی عملے کی اولین ذمہ داری ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے اور ادویات کی دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ ہسپتالوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل مانیٹرنگ کا عمل جاری رکھے گی تاکہ عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *