728 x 90

ڈی جی آئی ایس پی آر کی افغانستان میں کسی بھی حملے کی دوٹوک الفاظ میں تردید

ڈی جی آئی ایس پی آر کی افغانستان میں کسی بھی حملے کی دوٹوک الفاظ میں تردید

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے افغانستان میں کسی بھی حملے کی واضح طور پر تردید کی ہے۔ آج (منگل) سینئر صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کبھی عام شہریوں کو نشانہ نہیں بناتا اور نہ ہی بزدلانہ حملے کرتا ہے۔ انہوں نے

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے افغانستان میں کسی بھی حملے کی واضح طور پر تردید کی ہے۔

آج (منگل) سینئر صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کبھی عام شہریوں کو نشانہ نہیں بناتا اور نہ ہی بزدلانہ حملے کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے فوجی کارروائی صرف واضح اعلان کے بعد کی جاتی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے افغان عبوری حکومت کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان دہشت گردوں کے مختلف گروہوں کے درمیان کوئی تفریق نہیں کرتا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ کچھ سوشل میڈیا اکاؤنٹس ریاست کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت قومی لائحہ عمل پر بھرپور انداز میں عملدرآمد کر رہی ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos