بین الاقوامی ادارہ محنت کے ڈائریکٹر جنرل گلرٹ ایف. ہونگبو نے تارکین وطن محنت کشوں کی تیزی سے اور محفوظ منتقلی کے بارے میں کوششوں کے علاوہ محنت کشوں کی بہبود اور سماجی تحفظ کے لئے بین الاقوامی معاہدوں پر عملدرآمد کرنے میں پاکستان کے کردار کو سراہا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار
بین الاقوامی ادارہ محنت کے ڈائریکٹر جنرل گلرٹ ایف. ہونگبو نے تارکین وطن محنت کشوں کی تیزی سے اور محفوظ منتقلی کے بارے میں کوششوں کے علاوہ محنت کشوں کی بہبود اور سماجی تحفظ کے لئے بین الاقوامی معاہدوں پر عملدرآمد کرنے میں پاکستان کے کردار کو سراہا ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار سمندر پار پاکستانیوں اور انسانی وسائل کے وزیر چودھری سالک حسین سے جنیوا میں بین الاقوامی محنت کانفرنس کے موقع پر ملاقات میں کیا۔
چودھری سالک حسین نے ڈی جی آئی ایل او کو محنت کشوں کی بہبود، سماجی تحفظ اور پیشہ ورانہ سلامتی اور صحت کے لئے اپنے بین الاقوامی معاہدوں کے مطابق حکومت پاکستان کی طرف سے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ان کی حکومت نے محنت کشوں کی بہتری کا عزم کررکھاہے اور تحفظ روزگار اور سلامتی کو یقینی بناتے ہوئے قانونی ترک وطن کی حوصلہ افرائی کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے کا واحد ملک ہے جس نے قلیل عرصے میں تین کنونشنز کی توثیق کرکے اس عزم اور وعدے کو ثابت کردکھایا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہنر مند اور نیم ہنر مند افرادی قوت کے لیے مختلف ممالک کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے جا رہے ہیں یا ان پر عمل جاری ہے۔
چوہدری سالک حسین نے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل کو یہ بھی بتایا کہ اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ نقل مکانی کرنے والی افرادی قوت کو منزل مقصود کے ملک کے رسم و رواج، روایت، بنیادی زبان اور کام کی قدروں کے مطابق تربیت دی جائے تاکہ اس ملک کیلئے ایک پیداواری اور تعاون کرنے والا انسانی وسیلہ بن سکے۔
وفاقی وزیر نے کانوں کے کارکنوں کی حفاظت اور صحت سے متعلق کنونشن C-176 کی توثیق کے لیے بہتر تکنیکی اور عطیہ دہندگان کی مدد کی درخواست کی۔
چوہدری سالک حسین نے آئی ایل اوکے کنٹری آفس کی مدد اور اپنی وزارت کے لیے جاری تعاون کی بھی تعریف کی۔
اپنے کلمات میں انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل نے اس سال آئی ایل او کے تین کنونشنز کی توثیق کرنے والا واحد ملک ہونے پر پاکستان کی تعریف کی۔اس موقع پر جنیوا میں پاکستانی مشن کے مستقل نمائندے بلال احمد، ورکرز ویلفیئر فنڈ کے سیکرٹری ذوالفقار احمد، وزارت سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل کے جوائنٹ سیکرٹری اور ورکرز کے نمائندے ظہور اعوان بھی موجود تھے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *