728 x 90

ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے گرین پنجاب ویژن کے تحت شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا

ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے گرین پنجاب ویژن کے تحت شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب کے گرین پنجاب ویژن کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ ساجد حسین نے پولیس لائنز جھنگ میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن رحمان قادر اور سٹی سرکل کے ایس ڈی پی اوز بھی موجود تھے۔ شجرکاری مہم کے افتتاح کے موقع

وزیراعلیٰ پنجاب کے گرین پنجاب ویژن کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ ساجد حسین نے پولیس لائنز جھنگ میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن رحمان قادر اور سٹی سرکل کے ایس ڈی پی اوز بھی موجود تھے۔

شجرکاری مہم کے افتتاح کے موقع پر ڈی پی او ساجد حسین نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ اور شہریوں کو صاف، صحت مند اور سرسبز ماحول کی فراہمی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ شجرکاری نہ صرف ماحول کو بہتر بنانے کا ذریعہ ہے بلکہ یہ انسانیت کی خدمت اور آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع جھنگ کے پولیس لائنز اور تھانہ جات میں وسیع پیمانے پر ماحول دوست پودے لگائے جائیں گے تاکہ پولیس دفاتر اور تھانوں کے ماحول کو مزید سرسبز و شاداب بنایا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ صرف پودے لگانا کافی نہیں بلکہ ان کی مناسب دیکھ بھال اور نگہداشت کو بھی ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

ڈی پی او ساجد حسین کا کہنا تھا کہ شجرکاری مہم کا مقصد شہریوں میں درختوں اور پودوں کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا اور انہیں زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی جانب راغب کرنا ہے۔ انہوں نے پولیس افسران و اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ شجرکاری مہم میں بھرپور کردار ادا کریں اور لگائے گئے پودوں کی حفاظت اور نشوونما کے لیے عملی اقدامات یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ سرسبز اور صاف ماحول صحت مند معاشرے کی بنیاد ہے، اس لیے ماحولیاتی تحفظ کے لیے انفرادی اور اجتماعی سطح پر اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos