جھنگ: اضافی چالان کی شکایات پر ڈی پی او ساجد حسین کا نوٹس، متعلقہ ٹریفک وارڈن کو شوکاز نوٹس جاری، شہریوں کو بلاجواز پریشان کرنے اور اختیارات سے تجاوز پر محکمانہ کارروائی کی وارننگ
جھنگ: شہریوں کی جانب سے ٹریفک وارڈن کے مبینہ طور پر اضافی چالان کرنے کی شکایات پر ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ٹریفک وارڈن کو شوکاز نوٹس…

جھنگ: شہریوں کی جانب سے ٹریفک وارڈن کے مبینہ طور پر اضافی چالان کرنے کی شکایات پر ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ٹریفک وارڈن کو شوکاز نوٹس جاری کرکے وضاحت طلب کر لی ہے۔
ڈی پی او ساجد حسین نے ٹریفک اسٹاف کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ شہریوں کو بلاجواز پریشان کرنا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی کی جائے، تاہم ہر چالان قانونی جواز، میرٹ اور شفافیت کے تقاضوں کے مطابق ہونا چاہیے۔
ڈی پی او جھنگ نے کہا کہ عوام کو سہولت فراہم کرنا اور ان کی عزتِ نفس کا تحفظ پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اختیارات سے تجاوز کرنے یا شہریوں کے ساتھ ناروا رویہ اختیار کرنے والے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انہوں نے ٹریفک اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض قانون کے مطابق، ذمہ داری اور خوش اخلاقی سے انجام دیں تاکہ شہریوں کو غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔


