728 x 90

ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کا اشتہاری مجرمان کے خلاف بڑا ایکشن، ایک ہفتے کی خصوصی مہم شروع

ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کا اشتہاری مجرمان کے خلاف بڑا ایکشن، ایک ہفتے کی خصوصی مہم شروع

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جھنگ ساجد حسین نے ضلع بھر میں اشتہاری مجرمان کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے ایک ہفتے کی خصوصی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو واضح اہداف سونپ دیے گئے ہیں تاکہ جرائم پیشہ عناصر

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جھنگ ساجد حسین نے ضلع بھر میں اشتہاری مجرمان کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے ایک ہفتے کی خصوصی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو واضح اہداف سونپ دیے گئے ہیں تاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے۔

ڈی پی او ساجد حسین نے پولیس افسران کے لیے سزا و جزا کا مؤثر نظام نافذ کرتے ہوئے واضح پیغام دیا ہے کہ بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو بھرپور انعامات دیے جائیں گے، جبکہ ناقص کارکردگی پر سخت احتساب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کارکردگی میں نمایاں رہنے والے ٹاپ تھری ایس ایچ اوز کو لاکھوں روپے کے انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو افسران اپنی کارکردگی بہتر بنانے میں ناکام رہیں گے، ان کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ کرائم کنٹرول کے لیے ٹھوس نتائج دینا ہوں گے، بصورت دیگر متعلقہ افسران کو جوابدہی کے لیے تیار رہنا ہوگا۔

ساجد حسین نے یہ بھی واضح کیا کہ ضلع میں منشیات کے خلاف جاری مہم کو مزید تیز کیا جائے گا اور اس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افسران کو بھی خصوصی انعامات سے نوازا جائے گا۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ جھنگ میں امن و امان کے قیام اور جرائم کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos