ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ ساجد حسین نے عوامی مسائل کے فوری اور مؤثر حل کے لیے دفتر کو ایک کھلے اور عوامی رسائی کے حامل ماحول میں تبدیل کرتے ہوئے براہِ راست عوامی شنوائی کے عمل کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔اس اقدام کے تحت شہری بلا جھجھک اپنے مسائل، شکایات اور گزارشات براہِ راست
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ ساجد حسین نے عوامی مسائل کے فوری اور مؤثر حل کے لیے دفتر کو ایک کھلے اور عوامی رسائی کے حامل ماحول میں تبدیل کرتے ہوئے براہِ راست عوامی شنوائی کے عمل کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔اس اقدام کے تحت شہری بلا جھجھک اپنے مسائل، شکایات اور گزارشات براہِ راست ڈی پی او کے سامنے پیش کر رہے ہیں، جس سے فوری داد رسی اور شفافیت کے عمل کو فروغ مل رہا ہے۔ڈی پی او ساجد حسین کا کہنا ہے کہ پبلک سروس ڈیلیوری کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لئے مسلسل اصلاحات جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کو بروقت اور مؤثر ریلیف فراہم کیا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کی فضا کو مزید مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے، اور اسی مقصد کے تحت کھلی کچہریوں اور عوامی شنوائی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔ڈی پی او ساجد حسین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور ان کی خدمت پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *