728 x 90

ڈی پی او جھنگ کا عوام دوست اقدام، شکایات کے لیے ذاتی موبائل نمبر جاری

ڈی پی او جھنگ کا عوام دوست اقدام، شکایات کے لیے ذاتی موبائل نمبر جاری

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جھنگ ساجد حسین نے عوامی مسائل کے فوری اور مؤثر حل کے لیے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے اپنا ذاتی موبائل نمبر شہریوں کے لیے جاری کر دیا ہے۔ اس اقدام کے تحت اب ضلع بھر کے شہری کسی بھی وقت پولیس سے متعلق شکایت یا مسئلہ براہِ راست ڈی

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جھنگ ساجد حسین نے عوامی مسائل کے فوری اور مؤثر حل کے لیے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے اپنا ذاتی موبائل نمبر شہریوں کے لیے جاری کر دیا ہے۔ اس اقدام کے تحت اب ضلع بھر کے شہری کسی بھی وقت پولیس سے متعلق شکایت یا مسئلہ براہِ راست ڈی پی او تک پہنچا سکیں گے۔

ڈی پی او ساجد حسین نے شہریوں کے ساتھ اپنا موبائل نمبر03157500263 شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی پولیس افسر یا اہلکار کی جانب سے بدعنوانی، رشوت ستانی، تشدد، ایف آئی آر کے اندراج میں غیر ضروری تاخیر، اختیارات سے تجاوز، ناروا سلوک یا کسی بھی قسم کی زیادتی کی شکایت ہو تو شہری بلا جھجھک پیغام بھیج کر انہیں براہِ راست آگاہ کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور اس مقصد کے لیے پولیس نظام میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ عوام کو یہ سہولت فراہم کرنے کا مقصد پولیس اور شہریوں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

ڈی پی او جھنگ نے ضلع بھر کے تمام پولیس افسران اور جوانوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے فرائض منصبی دیانتداری اور ذمہ داری کے ساتھ سرانجام دیں تاکہ عوام پولیس کو اپنا مددگار، غمگسار اور حقیقی معنوں میں محافظ سمجھیں۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ سے عوام اور پولیس کے درمیان تعاون کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos