ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ ساجد حسین کی جانب سے پولیس دفاتر اور تھانوں کے اچانک معائنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ڈی پی او نے ڈی ایس پی سٹی سرکل آفس اور تھانہ اٹھارہ ہزاری کا سرپرائز وزٹ کیا، جہاں انہوں نے پولیس امور، اہلکاروں کی کارکردگی، ریکارڈ اور مجموعی ورکنگ ماحول کا
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ ساجد حسین کی جانب سے پولیس دفاتر اور تھانوں کے اچانک معائنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ڈی پی او نے ڈی ایس پی سٹی سرکل آفس اور تھانہ اٹھارہ ہزاری کا سرپرائز وزٹ کیا، جہاں انہوں نے پولیس امور، اہلکاروں کی کارکردگی، ریکارڈ اور مجموعی ورکنگ ماحول کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورے کے دوران غفلت اور نااہلی کے مرتکب ہیڈ کانسٹیبل فیصل عمرانہ کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ہیڈ کانسٹیبل کی تنزلی کرتے ہوئے اسے کلوز ٹو لائن کردیا گیا، جبکہ ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کانسٹیبل محمد ریاض کی دو سال سروس ضبط کرکے اسے بھی کلوز ٹو لائن کردیا گیا۔
ڈی پی او ساجد حسین نے واضح کیا کہ کرپشن، غفلت، لاپرواہی اور محکمانہ نظم و ضبط کی خلاف ورزی کی کوئی گنجائش نہیں۔ فرائض میں کوتاہی برتنے والے اہلکار سخت احتساب کے لیے تیار رہیں، جبکہ محکمانہ ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔
دوسری جانب اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔ ڈی پی او نے بہترین کارکردگی پر کانسٹیبل غلام رسول کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام کا اعلان کیا، جبکہ فرنٹ ڈیسک پر ریکارڈ بہترین انداز میں اپڈیٹ رکھنے پر ضیا الحسن کے لیے بھی تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام کا اعلان کیا گیا۔
ڈی پی او ساجد حسین نے کہا کہ پولیسنگ کے معیار میں بہتری کے لیے مؤثر نگرانی، میرٹ اور بلاامتیاز احتساب کا عمل جاری رہے گا۔ پولیس افسران و اہلکار اپنے فرائض ذمہ داری، دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں سرانجام دیں، جبکہ اچھی کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *