جھنگ: ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے ضلع بھر کے تمام ایس ایچ اوز کو کرائم کنٹرول کے حوالے سے واضح اہداف سونپتے ہوئے اشتہاری مجرمان، کریمنل گینگز اور منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائی اور نمایاں نتائج یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ غفلت یا ناقص کارکردگی ہرگز
جھنگ: ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے ضلع بھر کے تمام ایس ایچ اوز کو کرائم کنٹرول کے حوالے سے واضح اہداف سونپتے ہوئے اشتہاری مجرمان، کریمنل گینگز اور منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائی اور نمایاں نتائج یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ غفلت یا ناقص کارکردگی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور مطلوبہ نتائج نہ دینے پر متعلقہ افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے احتساب کیا جائے گا۔
ڈی پی او ساجد حسین نے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ اپنے اپنے تھانوں کے علاقوں کا مکمل کرائم میپ تیار کریں اور جرائم کے ہاٹ سپاٹس (کرائم پاکٹس) کی نشاندہی کرکے وہاں خصوصی توجہ مرکوز کی جائے۔ جرائم کے محرکات، کریمنل نیٹ ورکس اور مشکوک سرگرمیوں کی مؤثر نگرانی کے ساتھ ساتھ جرائم کی روک تھام کے لیے پیشگی اقدامات بھی یقینی بنائے جائیں۔
انہوں نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے حوالے سے ہدایت کی کہ صرف چھوٹے پیمانے پر مقدمات درج کرنے تک محدود رہنے کے بجائے منشیات کی سپلائی چین اور بڑے نیٹ ورک تک پہنچنے کی حکمت عملی اختیار کی جائے تاکہ منشیات کی ترسیل اور فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
ڈی پی او نے اشتہاری مجرمان کی گرفتاری اور کریمنل گینگز کے خلاف کارروائی میں بھی کسی قسم کی سستی یا غفلت نہ برتنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران اپنے علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں اور قانون کے مطابق مؤثر کارروائی کریں۔
انہوں نے کہا کہ منشیات فروش نوجوان نسل کے مستقبل کو نقصان پہنچانے والے عناصر ہیں، اس لیے ان کے خلاف کارروائی میں قانون کے مطابق کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ ڈی پی او نے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنے علاقوں میں مؤثر پولیسنگ یقینی بنائیں اور دیے گئے اہداف کے حصول کے لیے عملی اقدامات کریں۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *