728 x 90

ڈی پی او ساجد حسین کا کرپشن کے خلاف ایکشن، 3 سب انسپکٹرز، اے ایس آئی اور کانسٹیبل کلوز ٹو لائن، 2 کانسٹیبل برخاست

ڈی پی او ساجد حسین کا کرپشن کے خلاف ایکشن، 3 سب انسپکٹرز، اے ایس آئی اور کانسٹیبل کلوز ٹو لائن، 2 کانسٹیبل برخاست

جھنگ: ڈی پی او ساجد حسین کی جانب سے پولیس میں کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت بلاامتیاز احتساب کا سلسلہ جاری ہے۔ کرپشن کی شکایات پر تین سب انسپکٹرز، ایک اے ایس آئی اور ایک کانسٹیبل کو کلوز ٹو لائن کر دیا گیا، جبکہ کرپشن ثابت ہونے پر دو کانسٹیبلز کو محکمہ

جھنگ: ڈی پی او ساجد حسین کی جانب سے پولیس میں کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت بلاامتیاز احتساب کا سلسلہ جاری ہے۔ کرپشن کی شکایات پر تین سب انسپکٹرز، ایک اے ایس آئی اور ایک کانسٹیبل کو کلوز ٹو لائن کر دیا گیا، جبکہ کرپشن ثابت ہونے پر دو کانسٹیبلز کو محکمہ پولیس سے برخاست کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق کرپشن کی شکایت پر سب انسپکٹر رب نواز، سب انسپکٹر شوذب زمان اور سب انسپکٹر اعجاز حسین کو کلوز ٹو لائن کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح اے ایس آئی فخر عباس اور کانسٹیبل محمد فاروق کے خلاف بھی کارروائی کرتے ہوئے انہیں کلوز ٹو لائن کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق کانسٹیبل بابر ندیم اور کانسٹیبل رانا خلیل کے خلاف کرپشن ثابت ہونے پر سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی گئی اور دونوں کو محکمہ پولیس سے برخاست کر دیا گیا ہے۔

ڈی پی او ساجد حسین نے واضح کیا کہ پولیس میں کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عملدرآمد جاری رہے گا اور سرکاری اختیار کو ذاتی مفاد کے لیے استعمال کرنے والے اہلکاروں کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو تنگ کرکے ناجائز ذرائع سے کمائی کا سلسلہ بند کیا جائے، بصورتِ دیگر سخت محکمانہ اور قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔ پولیس اہلکار اپنے اختیارات کو ذاتی مفاد کے لیے استعمال کرنے سے گریز کریں۔

ڈی پی او ساجد حسین نے پولیس افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی کہ شہریوں کے ساتھ قانون اور ضابطے کے مطابق پیش آئیں اور اپنے فرائض دیانت داری سے انجام دیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کرپشن یا اختیارات کے ناجائز استعمال کی شکایت پر کارروائی میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

پولیس کے مطابق کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق شکایات پر محکمانہ کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا، جبکہ پولیس فورس میں احتساب کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos