728 x 90

کارگل کے ہیرو حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا یوم شہادت آٓج منایا جارہا ہے

کارگل کے ہیرو حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا یوم شہادت آٓج منایا جارہا ہے

کارگل کے ہیرو حوالدار لالک جان نشان حیدر کا 26واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے۔ حوالدار لالک جان نے انیس سوننانوے میں کارگل جنگ کے دوران مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف فیلڈمارشل سید عاصم منیر،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف

کارگل کے ہیرو حوالدار لالک جان نشان حیدر کا 26واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے۔

حوالدار لالک جان نے انیس سوننانوے میں کارگل جنگ کے دوران مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف فیلڈمارشل سید عاصم منیر،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، پاک بحریہ اورپاک فضائیہ کے سربراہان اورپاکستان کی مسلح افواج نے شہیدحوالدارلالک جان کی بے مثال جرأت، جذبے اور قربانی کو سراہتے ہوئے انہیں بھرپور خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

انیس سوننانوے میں آج کے روز حوالدار لالک جان شہید نے غیرمعمولی بہادری کامظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے حملوں کوپسپا کیا اور شدید زخمی ہونے کے باوجود سرحدی چوکی کادفاع کیا۔

ہتھیار ڈالنے سے انکار کرتے ہوئے وہ مسلسل لڑتے رہے اور فرض کی ادائیگی کی راہ میں شہادت کے بلندمرتبے پرفائز ہوئے۔

آئی ایس پی آر نے کہاکہ ان کی قربانی پاکستا ن کی مسلح افواج کی موجودہ اورآئندہ نسلوں کیلئے مشعل راہ ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos