728 x 90

کرائم کنٹرول کے لیے جدید ڈیجیٹل نظام مزید متحرک، ہوٹلز، اڈوں اور کرایہ داروں کی سخت ویری فکیشن کا حکم

کرائم کنٹرول کے لیے جدید ڈیجیٹل نظام مزید متحرک، ہوٹلز، اڈوں اور کرایہ داروں کی سخت ویری فکیشن کا حکم

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ، کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے تمام تھانہ جات کے فوکل پرسنز کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی صدارت کی، جس میں سمارٹ آئی، ٹریول آئی اور ٹی آر ایس ایپس کے استعمال اور کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈی پی او نے ہدایت کی کہ ہوٹلز، بس اڈوں اور کرایہ

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ، کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے تمام تھانہ جات کے فوکل پرسنز کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی صدارت کی، جس میں سمارٹ آئی، ٹریول آئی اور ٹی آر ایس ایپس کے استعمال اور کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈی پی او نے ہدایت کی کہ ہوٹلز، بس اڈوں اور کرایہ داران کی ویری فکیشن کے عمل کو مزید مؤثر اور فعال بنایا جائے تاکہ کسی بھی مشکوک سرگرمی یا عنصر کی بروقت نشاندہی ممکن ہو سکے۔انہوں نے تمام فوکل پرسنز کو احکامات جاری کئے کہ وہ اپنی حدود میں موجود تمام ہوٹلز اور ٹرانسپورٹ اڈوں کی ویری فکیشن فوری طور پر مکمل کریں اور ٹی آر ایس سسٹم میں پرائیویٹ ملازمین اور کرایہ داروں کا اندراج ہر صورت یقینی بنائیں۔ڈی پی او نے مزید کہا کہ ہوٹلز اور بس اڈوں پر اچانک چیکنگ کے ذریعے مشکوک افراد اور مشکوک سرگرمیوں کی بروقت روک تھام کی جائے۔ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت یا غیر ذمہ داری کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس کا ڈیجیٹل ویری فکیشن سسٹم نہایت مؤثر ثابت ہو رہا ہے، جس کے مثبت نتائج روز بروز سامنے آ رہے ہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos