728 x 90

کلرک کی مبینہ غفلت، عیدالاضحیٰ پر ضلع جھنگ کے یونین سیکرٹریز تنخواہوں سے محروم؛ آل پنجاب سیکرٹریز ایسوسی ایشن کا وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کلرک کی مبینہ غفلت، عیدالاضحیٰ پر ضلع جھنگ کے یونین سیکرٹریز تنخواہوں سے محروم؛ آل پنجاب سیکرٹریز ایسوسی ایشن کا وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ

آل پنجاب سیکرٹریز ایسوسی ایشن (اے پی ایس اے) ضلع جھنگ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو درخواست ارسال کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ایک کلرک کی مبینہ غفلت اور لاپروائی کے باعث ضلع جھنگ کے یونین سیکرٹریز عیدالاضحیٰ سے قبل اپنی تنخواہیں وصول نہ کر سکے، جس سے انہیں شدید مالی

آل پنجاب سیکرٹریز ایسوسی ایشن (اے پی ایس اے) ضلع جھنگ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو درخواست ارسال کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ایک کلرک کی مبینہ غفلت اور لاپروائی کے باعث ضلع جھنگ کے یونین سیکرٹریز عیدالاضحیٰ سے قبل اپنی تنخواہیں وصول نہ کر سکے، جس سے انہیں شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر محمد افضل خان اور جنرل سیکرٹری عامر خان کی جانب سے ارسال کردہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ تنخواہوں کی بروقت ادائیگی نہ ہونے کے باعث یونین سیکرٹریز اور ان کے اہل خانہ عید کے موقع پر پریشانی کا شکار رہے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ کلرک کی مبینہ غفلت نے ملازمین کو ذہنی اذیت اور مالی مشکلات سے دوچار کیا۔

درخواست میں وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ دار اہلکار کے خلاف قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ سرکاری ملازمین کو ایسی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

آل پنجاب سیکرٹریز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی ان کا بنیادی حق ہے اور اس حق میں رکاوٹ بننے والے عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی ضروری ہے۔

انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کرا کے ذمہ داران کا تعین کیا جائے اور مستقبل میں تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos