دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کے پیش نظر کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور اور ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے حفاظتی بند اور فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ کیا، انہوں نےسیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور امدادی سرگرمیوں بارے دریافت کیا۔فلڈ ریلیف کیمپ پر طبی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈویژنل کمشنر
دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کے پیش نظر کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور اور ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے حفاظتی بند اور فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ کیا، انہوں نےسیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور امدادی سرگرمیوں بارے دریافت کیا۔فلڈ ریلیف کیمپ پر طبی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈویژنل کمشنر نےریسکیو 1122 کے اہلکاروں کو جانفشانی سے کام کرنے پر شاباش دی۔ اس موقع پر کمشنر راجہ جہانگیر انور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دریامیں پانی کی سطح مسلسل کم ہو رہی ہے، اس حوالہ سے انتظامیہ ہائی الرٹ ہے۔سیلاب متاثرین کو کھانا، رہائش اور جانوروں کو چارہ بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔ مزید برآں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ ہائی الرٹ ہے۔ اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے سیلابی صورتحال اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں کا جائزہ لینے کیلئے تحصیل شورکوٹ کا دورہ کیا اور ریلیف کیمپس میں سیلاب متاثرین کے ہمراہ کھانا کھایا اور دیگر تمام سہولیات کی فراہمی کوہر صورت یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ وہ سیلاب متاثرین کو کھانے کی فراہمی کے حوالے سے از خود نگرانی کررہے ہیں۔ انہوں نے کیمپ میں جانوروں کو دیئے جانے والے چارے اور پانی کے بندوبست کا بھی جائزہ لیا۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنرنے حفاظتی بندوں کو چیک کیا اور کشتی میں سوار ہوکردریا کے مختلف نشیبی علاقوں کا دورہ کیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *