728 x 90

کمشنر فیصل آباد نے تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ستھرا پنجاب کنٹریکٹر کو صفائی کی ناقص صورتحال پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔

کمشنر فیصل آباد نے تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ستھرا پنجاب کنٹریکٹر کو صفائی کی ناقص صورتحال پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔

کمشنر فیصل آباد نے تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ستھرا پنجاب کنٹریکٹر کو صفائی کی ناقص صورتحال پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ کمشنر فیصل آبادوزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پرشہریوں کو میونسپل سروسز کی فراہمی یقینی بنانے کے ٹاسک کے تحت تحصیلوں کے ہنگامی دورےکررہے ہیں۔ کمشنرنے تحصیل اٹھارہ ہزاری ضلع جھنگ

کمشنر فیصل آباد نے تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ستھرا پنجاب کنٹریکٹر کو صفائی کی ناقص صورتحال پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔

کمشنر فیصل آبادوزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پرشہریوں کو میونسپل سروسز کی فراہمی یقینی بنانے کے ٹاسک کے تحت تحصیلوں کے ہنگامی دورےکررہے ہیں۔

کمشنرنے تحصیل اٹھارہ ہزاری ضلع جھنگ کا تفصیلی دورہ کیا۔انہوں نےرورل ایریا میں مشینری کے غیر فعال ہونے اور وارننگ کے باوجود عدم تعمیل پر جرمانہ کیا۔انہوں نے میونسپل لمٹ میں سیوریج سسٹم موجود نہ ہونے پر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کو واسا جھنگ کی مشاورت سے سکیم آئندہ صوبائی ترقیاتی پروگرام میں شامل کرانےکی تاکید کی۔کمشنر نے دورہ کے دوران مریم نواز شریف پارک کے لئے مختص 25 کنال اراضی کا جائزہ بھی لیا۔پارک کی تعمیر کا آغاز اسی سال کے آخر تک کردیا جائے گا جس سے تحصیل بھر کے افراد کو معیاری تفریحی سہولیات میسر آئیں گی۔کمشنر نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں مریضوں کو فری ادویات ملنے اور صفائی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نےڈپٹی کمشنر جھنگ کو ڈی ایچ کیو سے سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی ٹیم کی ہفتہ وار ڈیوٹی لگانے کی ہدایت کی۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کو 10 بڑے قبرستانوں کی چاردیواری کی تعمیر کے لئے سکیم تیار کرنے کی تاکید کی۔اراضی ریکارڈ سنٹر کے دورہ کے دوران درخواست گزار سنٹر کی کارکردگی سے مطمئن نظر آئے۔انہوں نے مین چوک میں ماڈل ریڑھی بازاردیکھا اور میونسپل حدود میں مزید ایک اور بازار لگانے کی ضرورت پر زور دیا۔ملوانہ موڑ پرجھنگ بھکر روڈ کی تعمیر کا معائنہ کیا اور41 کلومیٹر طویل سٹرک کی تعمیر کا باقی ماندہ کام بھی تیز رفتاری سے مکمل کرنے کی تاکید کی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کے سٹرکیں بحال پنجاب خوشحال پروگرام کے ثمرات عوام تک پہنچانے میں سستی نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نےڈویژن کی تحصیلوں میں شہری خوبصورتی کے جاری اقدامات پر عملدرآمد کے تحت اٹھارہ ہزاری مین چوک کی تزئین وبحالی اور خوبصورتی کے پراجیکٹ کا معائنہ کرکے
بیوٹیفیکیشن سکیم کو تیزی سے مکمل کرنے کے لئےدن رات کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے
گورنمنٹ ہائی سکول وصو آستانہ میں “ون چائلڈ ون پلانٹ”کے تحت طالب علموں کے ہمراہ پودا لگایا۔
کلاس روم میں طالب علموں سے گفتگو کرتے ہوئے ان سے سوالوں کے جواب بھی پوچھے اور کہا کہ علم وہنر سیکھنے پر توجہ مرکوز رکھیں، عیب جوئی،الزام تراشی کی بجائے خود کو قابل بنائیں۔انہوں نے کمپیوٹر لیب کا بھی دورہ کیا اورطالب علموں سے سلیبس کے متعلق دریافت کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر آفس میں اجلاس کی صدارت کرکے کمشنر نےعوامی بہبود کے جاری اقدامات پر بریفنگ لی اور کہا کہ سٹریٹ لائٹس مکمل فعال،سٹرکوں کا معیاری پیچ ورک،کروو سٹونز پینٹ نظر آنے چاہیں۔انہوں نے واٹر فلٹریشن پلانٹس کے فنکشنل ہونے،صفائی ستھرائی،پانی کا چھڑکائو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے ترقیاتی سکیموں کو مقررہ ٹائم فریم میں مکمل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر،اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری ثناء اللہ ہنجرا اور دیگر افسران بھی موجود تھے

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos