وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلابی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ ہائی الرٹ ہے کمشنر فیصل آباد ڈویڑن راجہ جہانگیر انور اور ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرنےماڈل خیمہ بستی ہیڈ تریموں کا دورہ کیا۔انہوںنے خیمہ بستی میں سیلاب متاثرین کیلئے سہولیات سمیت میڈیکل ریلیف کیمپ میں ادویات کی دستیابی کو
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلابی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ ہائی الرٹ ہے کمشنر فیصل آباد ڈویڑن راجہ جہانگیر انور اور ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرنےماڈل خیمہ بستی ہیڈ تریموں کا دورہ کیا۔انہوںنے خیمہ بستی میں سیلاب متاثرین کیلئے سہولیات سمیت میڈیکل ریلیف کیمپ میں ادویات کی دستیابی کو بھی چیک کیا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھاکہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سیلابی صورتحال میں مال مویشیوں کے لئے بہترین انتظامات کئے جارہے۔ انہوں نے حفاظتی بند کا جائزہ و بریفنگ لی، تمام حفاظتی بند محفوظ ہیں،ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں الرٹ ہے،ہیوی مشینری بندوں پر موجود ہے ضلعی انتظامیہ،پاک فوج و دیگر تمام ادارے الرٹ ہیں ضلعی انتظامیہ سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے ہر ممکنہ کوشش کر رہی ہے۔ کسی انسانی زندگی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے ، ٹیمیں فیلڈ میں امدادی سرگرمیاں میں مصروف عمل ہیں۔امداد لینے کےلئے دیگر علاقوں سے آئے افراد سیلاب متاثرین کے ساتھ بیٹھ رہے ہیں۔ایسے افراد کی نشاندہی کرکے خلاف پولیس کی جانب سے کریک ڈاون ہو گا۔سیلاب متاثرین کو امداد بلکل میرٹ پر دی جائے گی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *